؞   بندی گھاٹ میں مورتی بہانے کو لے کر دو فرقوں میں کشیدگی ، حالات پوری طرح قابو میں
۲۶ اکتوبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا

بندی گھاٹ (حوصلہ نیوز) : بندی گھاٹ میں مورتی بہانے کو لے کر دو فرقوں میں کہاسنی کے بعد اینٹ پتھر چلنے کی نوبت آگئی اور پھر پولیس کی مدد سے معاملہ کو سلجھا لیا گیا۔
بندی گھاٹ کے رہنے والے معاذ احمد نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ بندی گھاٹ میں دشہرہ کی مورتی کو بہانے کے بعد ایک فرقہ کے لوگ واپس آرہے تھے تو ان کی ملاحوں سے کچھ کہا سنی ھوگئی۔ وہ گالم گلوج کرتے گاؤں سے جارہے تھے کہ دوسرے فرقے کے کسی شخص نے ٹارچ جلادی جس سے ایک فرقے کے لوگ گالم گلوج کرنے لگے۔
معاملہ جب اینٹ پتھر تک پہنچا اور قریب تھا کہ حالات قابو سے باہر نکل جاتے تبھی پولیس کی بروقت مداخلت سے معاملہ کو سلجھا دیا گیا اور دونوں فریقوں کے درمیان صلح کراکے آپس میں بھائی چارگی سے رہنے کا وعدہ لے کر پولیس واپس چلی گئی۔ گاؤں پوری طرح حالات قابو میں ہیں اور کسی طرح کی بدامنی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.